Friday, 29 March 2024, 01:06:06 pm
راہول گاندھی لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار
March 24, 2023

بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ہتک عزت کے ایک مقدمے میں گجرات کی ایک عدالت کی طرف سے راہول گاندھی کو سزا سنائے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔