Monday, 02 December 2024, 06:19:49 pm
 
وویمنز ون ڈے سیریز: پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دے دی
May 24, 2024

رات ڈربی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین ٹیم کو سینتیس رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو تینتالیس رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو چھ رنز بنا سکی۔سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو TAUNTONمیں کھیلا جائے گا۔