وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور بے چینی پھیلانے کے خواہاں عناصر کو اپنے منصوبوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گزشتہ روز کے بم دھماکے سے متعلق ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر چھیاسی فیصد اور ایران کے ساتھ سرحد پر چھیالیس فیصد علاقے میں باڑ لگائی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اور اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے اور یہ دشمنوں کیلئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وہ اس طرح کی تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں تاہم وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔