Tuesday, 03 December 2024, 05:05:41 pm
 
ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
March 25, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل 26 مارچ سے کاکول میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی فزیکل کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے آج رپورٹ کریں گے۔

کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ 

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی فٹنس کیمپ کا حصہ ہوں گے۔