Sunday, 06 October 2024, 11:36:23 am
 
وزیراعظم کا 9مئی حملوں میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے عزم کا اعادہ
May 25, 2023

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رواں ماہ کی نو اور دس تاریخ کو سول اور عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے میں ملوث شرپسندعناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) گورنر ہاوس پشاور میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے واقعات میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان شر پسندوں نے سول اور عسکری تنصیبات پر حملہ کیا اور وہ کیا جو ہمارے دشمن پچھہتر سال میں نہیں کرسکے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔