Friday, 18 October 2024, 07:54:58 am
 
موریطانیہ:کشتی ڈوبنے سے پندرہ مسافر ہلاک ، ایک سو پچاس سے زائد لاپتہ
July 25, 2024

موریطانیہ کے دارالحکومت NOUAKCHOTT کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے کم از کم پندرہ مسافر ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تارکین وطن کی عالمی تنظیم کے مطابق گیمبیا سے تعلق رکھنے والے تقریبا تین سو افراد کشتی میں سوار تھے جو سات دن سمندر میں رہنے کے بعد گزشتہ پیر کو ڈوب گئی۔

بحراوقیانوس میں مغربی افریقہ کے ساحل سے CANARY کے جزائر کو جانے والا یہ راستہ دنیا کے خطرناک ترین بحری راستوں میں سے ایک ہے جسے افریقی باشندے یورپ میں سیاسی پناہ اور روزگار کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں۔