پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تبدیلی اور کاربن میں کمی کیلئے آج اسلام آباد میں عالمی معیار کے گرین ٹیک ہب کا اجراء کیا گیا ہے۔
یہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے کے قومی و بین الاقوامی فریقوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کا مقصد آلودگی سے پاک ٹیکنالوجی کا حصول اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی کیلئے رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ GREEEN-TECH HUB توانائی کے جدید اور پائیدار ذرائع کو اپنانے اور اس سلسلے میں ملک کو علاقائی قیادت دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور معیشت کو پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔