File Photo
غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار روزہ جنگ بندی کا آج دوسرا دن ہے اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل جاری ہے۔فلسطینی خبررساں ادارے وفاکے مطابق غزہ میں لوگ ادویات، غذا اور پانی سمیت ہر چیز کی قلت کا شکار ہیں۔ادھر قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک حملے کے دوران پچیس سالہ ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔سرکاری خبررساں ادارے نے بتایاہے کہ اسرائیل نے آج سترہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے اب تک گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔