وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں ہیں۔ وہ اس وقت ٹیکسٹائل نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے ہیں۔وزیراعظم سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں گے۔وہ سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے اور آئندہ بجٹ کے بارے میں اُن کی تجاویز سنیں گے۔وزیراعظم گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم K-4 کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔