Friday, 08 November 2024, 07:57:27 am
 
وزیراعظم اورپی پی پی کے وفد کا سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
May 26, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے آج(اتوار) اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔

انہوں نے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا اور اگلے مالی سال 25-2024 کے بجٹ پرتبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال ، سیاسی امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور قانون و انصاف کے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔