پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ اِس کے نصب العین ''جوہری توانائی برائے امن و ترقی'' کے مطابق کردار کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے۔وہ ویانا میں منعقد ہونے والی جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی جنرل کانفرنس کے ستاسٹھ ویں اجلاس سے پاکستانی وفد کے قائد کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پاکستان جوہری توانائی کو ایک سستی، قابل اعتماد اور صاف توانائی کا ذریعہ اور موسمیاتی بحران کے حل کا ایک حصہ سمجھتا ہے۔