ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان آج چین کے شہر HANGZHOU میں اپنے پول کا دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھلے گا۔ٹینس کے مکسڈ ڈبلز رائونڈ ٹو میں پاکستان کا آج بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ٹینس کے مکسڈ ڈبلز رائونڈ ٹو کے ایک اور میچ میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ مردوں کے ڈبل رائونڈ ٹو میں پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ کھیلے گا۔والی بال میں پاکستان پانچویں پوزیشن کیلئے بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔