Saturday, 27 July 2024, 07:23:13 pm
پاکستان کی نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت
September 26, 2023

پاکستان نے نیدر لینڈ کے شہر دِی ہیگ میں پاکستان سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے کچھ رکن ممالک کے سفارتخانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی حالیہ احمقانہ اورا نتہائی مجرمانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سوچی سمجھی اشتعال انگیز اور اسلام دشمن کارروائی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی آڑ میں اس طرح کی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری اسلام مخالف پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف 2022 میں عالمی دن منانے کے اعلان کے پیچھے یہ ہی جذبہ کارفرما تھا۔