پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ سے نیپال میں شروع ہونے والی جنوب ایشیائی فٹبال فیڈریشن خواتین چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی چوبیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
یہ چیمپئن شپ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔
حتمی ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی تربیتی کیمپ منگل کو اسلام آباد میں شروع ہو گا۔