Thursday, 26 December 2024, 05:17:58 pm
 
اسرائیلی فوج کی پر تشدد کارروائیوں میں9 فلسطینی شہید
November 26, 2023

اسرائیلی فوج کی پُرتشددکارروائیوں میں مقبوضہ مغربی کنارے کے Jenin کیمپ میں کم ازکم چھ فلسطینی شہید اوراٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔نابلوس کے جنوب یوتما کے گائوںمیں فوجی حملے سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر سے لیکراب تک غزہ پرچالیس ہزاربم گرائے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی تباہی اس خواہش کی عکاس ہے کہ غزہ رہنے کی قابل جگہ نہ رہے۔غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعدادگزشتہ سال دنیا میں تمام تنازعات میں مرنے والے بچوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ادھرJenin کے دواہم ہسپتالوں کواسرائیل کی مسلح گاڑیوں نے محاصرے میں لے لیاہے۔