انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرامین الحق نے عزم ظاہر کیاہے کہ نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کی بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جودورحاضرمیں کامیابی کی بنیادہے۔
انہوں نے کراچی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ75ارب روپے مالیت کے آئی ٹی کے سترنئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں سمارٹ فونزتیارکئے جارہے ہیں جومناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ چھوٹے شہروں اوردیہات میں انٹرنیٹ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔