صدر عارف علوی نے بنگلہ دیش کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں بنگلہ دیش کےلئے نامزد پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب اور تاریخ رکھتےہیں اور نامزد ہائی کمشنر کو دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔