ایران میں 78ویں باڈی بلڈنگ کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ویٹ لفٹنگ ایونٹ سے ہوا۔
ٹورنامنٹ میں 128 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے حوالدار مقبول احمد نے نمائندگی کی۔
حوالدار مقبول احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ اور فٹنس چیلنج چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔
حوالدار مقبول احمد پاکستانی نیشنل چیمپئن ہیں اور کئی بڑے تمغے اپنے نام کر چکے ہیںحوالدار مقبول احمد کی کامیابی نے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔