Saturday, 21 December 2024, 04:34:51 pm
 
وانا میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن
September 27, 2024

وانا میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں کیلئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد،جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی

نوجوانوں نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساتھ کے غیر متزلزل جذبے کی تائید کی اور لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

میجر جنرل مہر عمر خان ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساتھ کنونشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور ساتھ نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے نمایاں کردار کو مثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا۔

نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور ساتھ جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں خصوصا بچیوں کی ہنر مند بنانے کیلئے متعدد سکلز ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام رہی ہے۔