Thursday, 31 October 2024, 01:07:08 am
 
اسرائیل اورحماس کے مابین جنگ بندی میں توسیع کیلئے بین الاقوامی کوششیں جاری
November 27, 2023

اسرائیل او ر حماس کے درمیان چارروزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری دن ہے جس میں توسیع کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں بھی جاری ہیں۔

حماس نے اعلان کیاہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کا خواہاں ہے۔

رات اسرائیل کی جنگی کابینہ نے حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے امکان کا جائزہ لیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ چار روزہ عارضی جنگ بندی میں توسیع کا قوی امکان ہے۔

ادھر اسرائیلی جیلوں سے انتالیس فلسطینی قیدیوں کا تیسرا گر وپ رہا کیا گیا جبکہ حماس نے چار سالہ امریکی بچی سمیت چار غیر ملکیوں اور مزید تیرہ اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا۔