Tuesday, 08 October 2024, 07:27:33 pm
 

مزید خبریں

 
تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،25 دہشتگرد ہلاک
August 28, 2024

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر جاری کارروائیوں میں اب تک 25 دہشتگرد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ ابودھر عرف صدام بھی شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خوارج اپنے ساتھیوں کی لاشوں کو چھوڑ کر خوف کے عالم میں بھاگ گئے۔

سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد خوف و ہراس میں ہیں۔