نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائیگا۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی گلبر خان کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان کو درہ خنجراب کی پورا سال رسائی گلگت بلتستان کی ترقی کا ایک سنہرا موقع ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ مقامی تجارتی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے گلگت بلتستان میں تجارتی مراکز قائم کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پھلوں، معدنیات خصوصا گلگت بلتستان سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ علاقے میں ترقی لائیگا۔