Friday, 17 May 2024, 10:21:45 pm
ٹانک:سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
April 29, 2024

File Photo

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا جو ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔