Friday, 17 May 2024, 09:07:19 pm
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ
April 29, 2024

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لیہ کیمپس کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔

طلبہ و طا لبات نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور وطن عزیز کے شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔طلبا کو فوجی طرز زندگی اور پاک فوج کی ملک و قوم کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

طلبہ و طالبات کو ایئر ڈیفینس ویپن سسٹمز کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔شرکا کو فائر کنٹرول ریڈار اور گن کے بارے میں معلومات دی گئیں جس سے طلبا کافی محظوظ ہوئے۔طلبہ و طا لبات کو فائرنگ کے طریقہ کار اور جنگ کے دوران استعمال ہونے والے سمال آرم ویپنز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ شرکا کو کمبیٹ ایفشینسی ٹیسٹ کی ٹریننگ بھی دیکھائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا تھا۔طلبا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: "پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں امن قائم ہے، ہمیں یہا ں آکر پتا چلا ہے کہ ہمارا ایئر ڈیفنس سسٹم بہت مضبوط ہے۔ اس کے علاوہ سمال آرم ویپنز کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مہارت دیکھ کر ہم پر امید ہیں کہ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہماری فوج ہر میدان میں ہر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔