Thursday, 16 May 2024, 11:52:27 pm
ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات ، دوطرفہ امور پربات چیت
April 29, 2024

ترکیہ کے بری فوج کے کمانڈر جنرل سلکوک برکت اوگلو نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقا ت کی ۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

آرمی چیف نے پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان موجودہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔

دونوں جانب سے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کااظہار کیاگیا ۔

معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کوسراہا ہے ۔