Saturday, 20 April 2024, 11:21:53 am
جاپان نے اپنے میزائل دفاعی نظام کو چوکس کر دیا
May 29, 2023

جاپان نے اپنے میزائل دفاعی نظام کو چوکس کردیا ہے اور کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغے جانے والے اوراس کے علاقے کیلئے خطرہ بننے والے کسی بھی میزائل کو مارگرایا جائے گا ۔جاپان کے وزیراعظم FUMIO KISHIDA نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیاگیا کوئی بھی میزائل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف وزری ہوگی۔ جاپانی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنی سرزمین پر فائر کئے گئے بیلسٹک اوردیگر اقسام کے میزائلوں کے خلاف مناسب اقدامات کریں گے۔