مغربی یوکرین کی فوجی تنصیبات پر روس کے حملے میں پانچ جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔KYIV میں ایک بیان میں یوکرین کی فوج کے کمانڈر انچیف VALERY ZALUZHMY نے کہا ہے کہ گزشتہ رات روس نے چالیس میزائلوں اور پینتیس ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔ریجنل حکام نے کہا کہ مغربی شہر KHMELNYTSKY میں روس نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے جس سے 5 طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔عمارتوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔