ضلع اورکزئی میں پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے علاقہ کی عوام کی جانب سے خصوصی ریلی کا اہتمام ۔
ریلی میں بڑی تعداد میں علاقہ مشران اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک فوج اور دیگر سیکیوٹی اداروں کو امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ریلی میں شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے درج تھے۔
شرکا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اورکزئی میں امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور علاقہ کی عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ امن کی حفاظت کرتی رہیں گی۔