وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ غیرسرکاری تنظیموں کے تعاون سے ملک بھر میں پانچ سو سے زائد غیرفعال صحت کے مراکز کو فعال بنایا جا رہا ہے۔
بدھ کے روز میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور صحت کارڈ کی سہولت بھی برقرار رکھی جائے گی۔
وزیر صحت نے پولیو وائرس کے خاتمے اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے والدین اور معاشرے پر زور دیا ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔