Friday, 17 May 2024, 11:29:48 pm
وزیر اعلی پنجاب کا تحقیقاتی نظام میں بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
April 30, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تحقیقاتی نظام میں بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج(منگل) کو لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قانونی معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو شعبہ استغاثہ کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب پبلک پراسیکوشن سسٹم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔