Thursday, 02 January 2025, 11:46:44 pm
 
پاکستان، اٹلی کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی بنانے پراتفاق
May 30, 2023

پاکستان اور اٹلی نے آبی انتظام میں تعاون اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

یہ سمجھوتہ روم میں اطالوی وزارت امور خارجہ میں پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں کیاگیا ۔

ماحولیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمن نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ اٹلی کی نمائندگی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی نائب وزیر MARIA TRIPODI نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ہم ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آبی انتظام کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ۔

فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ادارے کے دفتر کے قیام کوسراہا۔