ضلع اورکزئی میں مقامی لوگوں نے خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا ہے۔
لوگوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے اور ایف سی اہلکاروں کو کندھوں پر اُٹھالیا۔
سکیورٹی فورسز نے اور کزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے تین خوارج کو ہلاک کردیا تھا دو پولیس اہلکار بھی دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔