حکومت کے متعلقہ محکموں کی جانب سے سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دس روز کے دوران ملک بھر سے گیارہ سو پانچ سگریٹ کے کارٹن، اکہتر میٹرک ٹن آٹا، کپڑے کے دوسو ترانوے تھان اور ایک لاکھ اکتیس ہزار لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔