Thursday, 31 October 2024, 03:14:20 am
 
حکومت پنجاب کا مستحق اقلیتی افراد کے لیے اقلیتی کارڈ کے اجرا کا اعلان
October 30, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتوں کو ملک کی اہم برادری قرار دیتے ہوئے ان کے احترام اور فلاح و بہبود کا عزم ظاہرکیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ہندؤں کے تہوار دیوالی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں بیس دسمبر کو مستحق خاندانوں کیلئے اقلیتی کارڈ کا اجرا کرے گی۔

مریم نواز نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوبرادری کے چودہ سو خاندانوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے بطور تحفہ دینے کااعلان کیا۔