اسرائیل اور حماس نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ ثالثی کرنیوالوں کو قیدیوں کی رہائی کیلئے مزید وقت مل سکے۔
ادھر جنگ بندی میں توسیع کے باوجود اسرائیلی فوج نے آج صبح بلڈوزروں کیساتھ Tultaremشہر پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کی گاڑیوں ،سڑکوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فوج نے علی الصبح راملہ کے مغرب میںBeitunia کے علاقے میں حملے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔ دوسری طرف اردن آج ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے جس میں اقوام متحدہ اور علاقائی اور بین الاقوامی امدادی ادارے شرکت کریں گے تاکہ جنگ سے تباہ حال غزہ میں امدادی کارروائیوں کو مربوط بنایا جاسکے۔