Wednesday, 05 February 2025, 04:51:52 pm
 
نیپرا نے صارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی
July 31, 2024

بجلی کے قومی ادارے نیپرا نے آج ''نیپرا آسان اپر وچ'' کے نام سے ایک موبائل ایپ جاری کی ہے جس کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرناہے۔

ایپ کے ذریعے صارفین بجلی کی فراہمی میں تعطل یا خرابی، بجلی کی وجہ سے لگنے والی آگ، لائن میں خرابی اور زائد بلوں سمیت بجلی کے مسائل سے متعلق اپنی شکایات فوری طورپر درج کراسکیں گے۔

ایپ کے ذریعے شکایات کے عمل کو باضابطہ بناکر شکایت کے فوری اندراج اور اسے جلد دور کرنے میں مدد ملے گی۔

نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار نے اسلام آباد میں ایپ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ نیپرا کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔