Wednesday, 02 September 2026, 10:06:35 am
 
معروف مصور احمد سعید ناگی کی بیسویں برسی
September 01, 2026

معروف مصور احمد سعید ناگی کی بیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ دو فروری انیس سو سولہ کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے امرتسر، لاہور، دہلی اور پیرس میں تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے انیس سو چوالیس سے انیس سو سینتالیس تک تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا۔ انہیں قائداعظم محمد علی جناح کا آمنے سامنے بیٹھ کر پورٹریٹ بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

احمد سعید ناگی کی پینٹنگز پیرس، لندن، لوزان، نیویارک، زغرب، تہران، دہلی، شملہ، لاہور اور کراچی میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

احمد سعید ناگی دو ہزار چھ میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔