معروف شاعر اور ادیب احمد راہی کی چوبیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ انیس سو تئیس میں برطانوی ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔
دلکش فلمی شاعری کیلئے مشہور احمد راہی نے سو سے زائد فلموں کیلئے گیت لکھے۔
پاکستانی پنجابی فلم ہیر رانجھا کے گیتوں سے انہیں قومی سطح پر شہرت ملی۔
ان کے پنجابی شاعری کے مجموعے ترنجن نے آدم جی ایوارڈ حاصل کیا۔ احمد راہی کو فن اور ادب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
وہ دو ہزار دو میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔