Wednesday, 02 September 2026, 10:43:38 am
 
سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے کی زمین کے جامع سروے اور نقشہ سازی کی منظوری دے دی
September 01, 2026

سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں کچے کے علاقے کی اراضی کا جامع سروے اور نقشہ سازی کرانے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

کابینہ نے سروے کے لیے ستر کروڑ پچاس لاکھ روپے کی منظوری دی، جو سروے آف پاکستان کے ذریعے کیا جائے گا۔