سندھ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے اور محفوظ ساحلی آبادیوں کے لیے انڈس ڈیلٹا کی بحالی اور تحفظ کا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
ریڈیو پاکستان کراچی کے نمائندے فہیم الرحمان کے مطابق محکمہ جنگلات سندھ اور انڈس ڈیلٹا کیپیٹل کے درمیان سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت یہ منصوبہ تین لاکھ پچاس ہزار ہیکٹر پر پھیلے مینگروز کے جنگلات کو بحال اور محفوظ کرے گا۔
مینگروز ساحلی علاقوں کو کٹاؤ اور طوفانوں سے بچانے میں مدد دیں گے، جبکہ مچھلیوں اور جھینگوں کی افزائش اور مقامی ماہی گیروں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
اس اقدام سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔