Thursday, 03 September 2026, 01:06:13 pm
 
صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے سے شراکت داری جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ
August 22, 2026

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں زیرِ تعمیر حسن سلیمان میموریل ہسپتال کے دورے کے موقع پر کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کا ماڈل بنیادی خدمات کی فراہمی میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔