قدرتی آفات سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے نے آج سے ہفتے تک اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے ممکنہ خدشے کے باعث سیلاب کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔