Wednesday, 02 September 2026, 10:41:36 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
September 02, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انتیس

کراچی اور پشاور چھبیس

کوئٹہ بیس

گلگت انیس مری پندرہ

اور مظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلودرہنے اورکہیںکہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھتیس، لیہہ نو، پلوامہ اور بارہ مولہ اٹھارہ جبکہ شوپیاں میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔