Tuesday, 08 September 2026, 01:56:39 pm
 
قائم مقام صدر نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاورز میں فاؤنڈرز وال کا افتتاح کردیا
September 07, 2026

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاورز لمیٹڈ میں فاؤنڈرز وال کا افتتاح کیا اور اس ادارے کی بنیاد رکھنے والے بانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کے معاشی سفر میں ایک پرعزم شراکت دار ہے اور اس کی جانب سے سرمائے کی منڈی سے متعلق قانون سازی کو بہتر بنانے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت ضابطہ جاتی نظام کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے نگرانی کا عمل جاری ہے۔