وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے آئی جی اسلام آباد اپنے دفتر سے سیف سٹی، پولیس آپریشنز اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو براہِ راست مانیٹر اور کمانڈ کر سکیں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید سینٹر سے اسلام آباد پولیس کی کمانڈ، مانیٹرنگ، کوآرڈینیشن اور فوری فیصلہ سازی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جدید اے آئی اور ٹیکنالوجی بیسڈ سسٹمز سے پولیس کی کارکردگی، رسپانس ٹائم اور فیلڈ فورس کی مانیٹرنگ مزید مؤثر ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس جدید نظام سے پولیس کے مختلف یونٹس کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن مزید بہتر ہوگا۔ کسی بھی واقعہ یا ہنگامی صورتحال میں بروقت معلومات، فوری فیصلہ سازی اور تیز رفتار پولیس رسپانس ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ، پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور اسلام آباد میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔