پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت، غیرمتزلزل عزم اور قربانی کے جذبے کی بدولت ایک مضبوط بحری جنگی قوت میں تبدیل ہو چکی ہے۔
بحریہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے پلیٹ فارمزکو جدید بنانے اورعملی تصورات کواپنانے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے پاکستان نیوی کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بے لوث قربانیوں نے ملک کی خودمختاری اور بحری سلامتی کے تحفظ میں اہم کردارادا کیا ہے۔