خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی خواتین ٹیم 71 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔