پاکستان اور جاپان کے درمیان دریائے سندھ پر سیلاب سے تحفظ اور حفاظتی اقدامات کی بہتری کے منصوبے کیلئے ایکسچینج آف نوٹس، ریکارڈ آف ڈسکشن اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
منصوبے کا مقصد سندھ میں سیلاب سے بچائو کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور خطرات سے دوچار آبادیوں کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
ایکسچینج آف نوٹس اور ریکارڈ آف ڈسکشن پر وزارتِ اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم اور پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی نے دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔