Friday, 11 September 2026, 03:13:47 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی مکران میں بروقت کارروائی،فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا
September 11, 2026

سیکیورٹی فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی سے فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی۔

سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرارہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔