ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف نیوز کاسٹر ثریا شہاب کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
ثریا شہاب نے براڈ کاسٹر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ بعد میں وہ ایران منتقل ہوکر زاہدان میں ریڈیو ایران سے وابستہ ہوئیں۔
انیس سو تہتر میں وہ پاکستان واپس آئیں اور ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں نیوز ریڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
بعد ازاں ثریا شہاب انیس سو اسی کی دہائی کے وسط میں بی بی سی اردو سروس سے وابستہ ہوئیں۔ انہوں نے انیس سو نوے کی دہائی کے آخر میں وائس آف جرمنی کے لیے بھی خدمات سرانجام دیں۔
ثریا شہاب طویل علالت کے بعد دو ہزار انیس میں آج کے دن پچہتر برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔